ہومپاکستانصدرپوتن کا شکریہ. عمران پوتن ٹیلی فونک رابطہ

صدرپوتن کا شکریہ. عمران پوتن ٹیلی فونک رابطہ

ماسکو(SR)
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے فون پربات کی ہے – صدائے روس کے اپنے ذرائع کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطہ میں عمران خان نے ولادیمیر پوتن کے پیغمبراسلام کے بارے میں بیان کا خیر مقدم کیا ہے. یاد رہے گذشتہ ماہ اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ ’پیغمبر اسلام کی توہین مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے جو اسلام کے ماننے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی آزادی کو نہیں مانتا جس میں پیغمبر اسلام کی توہین کی جائے، روسی صدر

پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا ولکس زندہ جل گیا

شب معراج مصطفی ﷺ شب معراج عظیم ترین تاریخی واقعہ

پوتن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکات انتہاپسندی میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے پیرس میں چارلی ہڈبو میگزین کے ادارتی دفتر پر ہونے والے حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا ایسی باتیں انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ کرتی ہیں۔

آج دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مکمل تفصیل اس ویڈیو لنک پر دیکھیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل