تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا روس کا آئندہ دورہ تہران کی متوازن خارجہ پالیسی کا تسلسل ہے۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی روس کے دورے پر جار رہے ہیں جس کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات سے جڑے مختلف سیاسی و اقتصادی جیسے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان نے ارنا سے گفتگو میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے روس دورے کے بارے میں کہا کہ ”ایران اور روس کے صدور کے مابین مذاکرات میں دوطرفہ مسائل منجملہ اقتصادی و علاقائی مسائل سے مربوط مسائل پر گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
روسی ریاستی ڈوما انتخابات آئندہ ماہ میں ہوں گے
روس کی آٹھویں ریاستی ڈوما پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس
روسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الکسانڈر ژوکوف نے بھی اعلان کیا ہے کہ صدرِ ایران جمعرات کو قومی پارلیمنٹ دوما کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے صدرِ ایران کے ماسکو دورے کو بڑا اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کے وفود کی رفت و آمد متاثر ہوئی ہے تاہم گزشتہ مہینوں کے دوران روسی اور ایرانی سربراہان مملکت نے کئی بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی ہونے والی ملاقات میں ایران و روس کے تعلقات سے جڑے تمام مسائل پر گفتگو ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی بدھ کے روز روس کا دورہ کر رہے ہیں۔