ہومپاکستانکشمیر میں بھارت صحافیوں کو ہراساں کر رہا ہے، پاکستان

کشمیر میں بھارت صحافیوں کو ہراساں کر رہا ہے، پاکستان

اسلام آباد (SR)
پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں بھارت صحافیوں کو ہراساں کر رہا ہے. اطلاعات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ سرینگر میں کشمیر پریس کلب کے سامنے مبینہ حملہ بھارت کے اپنے گھناؤنے جرائم کی کہانی ہے، بھارتی فوج انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو زبردستی خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ طاقت اور جبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی درندگی کے نتیجے میں شہریوں سمیت صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف غیر قانونی گرفتاریاں اورجعلی فوجداری مقدمات کے اندراج پر وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
افغانستان کا بحران خطے سمیت دنیا کو متاثرکرسکتا ہے، پاکستان

پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ کی 54 ویں یوم تاسیس پر تنظیم نو.

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایک روز قبل سرینگر میں کشمیر پریس کلب کے سامنے مبینہ حملہ بھارت کے اپنے گھناؤنے جرائم کی کہانی ہے، بھارتی فوج انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو زبردستی خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ طاقت اور جبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں پبلک سیفٹی ایکٹ ، یو اے پی اے اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ سمیت کالے قوانین کا بڑھتا ہوا استعمال قابل مذمت ہے جو بھارت کی نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہےجس پر پاکستان عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل