ہومانٹرنیشنلابوظہبی حملہ، اسرائيل کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

ابوظہبی حملہ، اسرائيل کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)
ابوظہبی حملہ کے بعد اسرائيل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے. اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوک نے عرب امارات پر یمنی فوج کے ڈرونز اور میزائلوں حملوں کے بعد اماراتی حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انٹیلیجنس میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روسی وزیر خارجہ نے اسرائیل کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کریں گے ترک صدر اردوغان کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں اس نے ابوظہبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا اتحادی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر اپنے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد امارات کے تیل کی ترسیلات معطل ہوگئی ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل