پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی قانون ساز اور لا فرانس انسومیس سیاسی پارٹی کے رہنما جین لوک میلینچون جو اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، نے لی مونڈے اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں نیٹو کو چھوڑنے کی ضرورت ہے، کیونکہ فرانس کو فوجی امور میں اپنی آزادی بحال کرنے کے لیے نیٹو سے نکلنا ہوگا. میلینچون نے مزید کہا کہ اگر میں برسر اقتدار آیا تو میں سب سے پہلے اپنی فوجی خودمختاری کو بحال کرنا چاہوں گا۔ فرانس کے پاس جوہری قوت ہے، اسے خود مختار ہونا چاہیے اور اسے ہتھیاروں کی پیداوار کے معاملے میں امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
فرانس میں مسجد کو جہاد کی ترغیب دینے کے الزام میں بند کردیا گیا
فرانس، جرمنی یوکرین پر وعدوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں،روس
ان کے بقول روس مخالف پالیسی فرانس کے مفادات کے مطابق نہیں ہے، ایسا طریقہ خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔‘ ہمیں یوکرین کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ فرانسیسی سیاست دان نے مزید کہا میں چاہتا ہوں کہ فرانس یونینوں سے آزاد ہو اور گلوبلائزیشن کے متبادل طریقوں کی حمایت کرے۔ انہوں نے عالمی تناؤ کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔ میلینچون کے مطابق روس کے ساتھ بات چیت جامع ہونی چاہیے. یاد رہے فرانس میں صدارتی انتخابات 10 اور 24 اپریل کو ہوں گے۔