ہومانٹرنیشنلممبئی کی 20 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی 7 افراد ہلاک

ممبئی کی 20 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی 7 افراد ہلاک

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کے شہر ممبئی میں 20 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاڑدیو میں آج صبح کملا نامی 20 منزلہ عمارت میں جو مشہوربھاٹیہ اسپتال سے متصل ہےلگی آگ کے نیتجے میں افراتفری مچ گئی۔

ممبئی کے تاڑدیو علاقے میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی، بتایا جا رہا ہے کہ یہ لیول 4 یعنی خطرناک آگ ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اس کے علاوہ پانچ ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین مسلسل آگے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں پھرسخت لاک ڈاؤن کے خطرات منڈلانے لگے

بھارت کی حکومت دہلی کے رہائشیوں کو مفت یوگا کرائے گی

موصولہ رپورٹوں کے مطابق تاڑ دیو میں بھاٹیا اسپتال کے پاس واقع کملا سوسائٹی نام کی 20 منزلہ عمارت میں آگ علی الصبح 7:30 بجے لگی۔ خطرناک آگ کی لپیٹ میں آئی عمارت سے اب تک 19 افراد کو بچایا گیا ہے۔ چار لوگوں کو نائر اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ بھاٹیا اسپتال میں داخل 15 میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ اب تک کی رپورٹوں کے مطابق لگنے والی آگ سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل