سوئفٹ سے منقطع ہوئے تو یورپ کو روسی تیل اور گیس نہیں ملے گی، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کونسل کے نائب سپیکر نکولے زووراولیو نے بتایا کہ روس کے سوئفٹ بین الاقوامی ادائیگی کے نظام سے منقطع ہونے کی صورت میں یورپی ممالک روس سے گیس، تیل اور دھاتیں وصول نہیں کر سکیں گے. قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ یوکرین پر روس کے مبینہ حملے کی صورت میں برطانیہ کی حکومت روس کا SWIFT سے رابطہ منقطع کرنے کے امکان پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔