ہومتازہ ترینروس یوکرین جنگ ہوئی توکروشیا اپنی افواج نیٹو سے واپس بلا لے...

روس یوکرین جنگ ہوئی توکروشیا اپنی افواج نیٹو سے واپس بلا لے گا، صدر

روس یوکرین جنگ ہوئی توکروشیا اپنی افواج نیٹو سے واپس بلا لے گا، صدر

زگریب (انٹرنیشنل ڈیسک)
کروشیا کے صدر زوران میلانووک نے کہا ہے کہ کروشیا روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کی صورت میں خطے میں تعینات نیٹو افواج سے اپنی فوج واپس بلا لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہوں، نیٹو ایک الگ ریاست نہیں، امریکہ مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے، جاسوسی جہاز بھیج رہا ہے۔ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا۔

میلانووک نے ایک قومی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں روس یوکرین تنازعہ میں کروشیا خطے میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔ کروشین صدر نے کہا کہ کروشیا کا یوکرین یا روس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا تعلق امریکہ کی گھریلو پالیسی سے ہے. صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ، جس کی میں نے حمایت کی لیکن میں یورپ میں ان کا خطرناک رویہ دیکھ رہا ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل