ہومتازہ ترینبیجنگ نے روس کے سلامتی کی ضمانتوں کے مطالبے کی حمایت کردی

بیجنگ نے روس کے سلامتی کی ضمانتوں کے مطالبے کی حمایت کردی

بیجنگ نے روس کے سلامتی کی ضمانتوں کے مطالبے کی حمایت کردی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ چین نے ماسکو کے تحفظ کی ضمانت کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ کریملن کے معاون نے کہا کہ بیجنگ ماسکو کے سیکورٹی کی ضمانتوں کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔ یوشاکوف نے کہا کہ چین اس موقف میں شریک ہے کہ ایک ریاست کی سلامتی کو دوسرے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا کر یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی اتحاد کی مضبوطی سے علاقائی سلامتی کا حصول ناممکن ہے۔ معاون نے کہا کہ علاقائی استحکام کو فوجی اتحاد کی مضبوطی کے ذریعے یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ چینی فریق مذاکرات کے ذریعے یورپ میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار بنانے پر زور دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل