روس ارجنٹائن کو توانائی اور دواسازی کے شعبوں میں معاونت دیگا
ماسکو(صداۓ روس)
روس اور ارجنٹائن کے صدور ولادیمیر پوتن اور البرٹو فرنانڈیز جمعرات کو بات چیت کے دوران دواسازی اور توانائی سمیت اختراعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے، یہ بات روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتائی۔ اوشاکوف نے بتایا کہ میٹنگ تجارت کے تنوع اور اس میں اضافی قیمت کے ساتھ مصنوعات کے حصہ میں اضافے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس ملاقات میں اعلی ٹیکنالوجی , توانائی جیسے جدید شعبوں میں تعاون کے امکانات، بشمول جوہری اور قابل تجدید، دواسازی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے صدور بین الاقوامی ایجنڈے پر موجودہ مسائل پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔