برطانوی وزیراعظم نے دورہ یوکرین کے دوران روسی افواج کو خطرہ قراردیدیا
کیف(صداۓ روس)
برطانوی وزیراعظم نے دورہ یوکرین کے دوران روسی افواج کو خطرہ قراردیدیا ہے. اطلاعات کے مطابق جانسن نے کہا کہ ایک دوست اور جمہوری پارٹنر کے طور پربرطانیہ یوکرین کی خودمختاری کو ان لوگوں کے سامنے برقرار رکھے گا جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے دورہ یوکرین کے موقع پر یوکرین کی سرحد کے قریب روسی افواج کی موجودگی کو واضح اور فوری خطرہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑی تعداد میں افواج کی موجودگی دیکھ رہے ہیں، ہم ہر طرح کے آپریشنز کی تیاریاں دیکھ رہے ہیں جوعسکری مہم کا خطرہ ظاہر کرتا ہے، انہوں نے روس سے پیچھے ہٹنے اور مفاہمت کا راستہ اپنانے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ فوجی مداخلت ایک بڑی تباہی ہوگی، یہ نہ صرف ایک سیاسی تباہی ہوگی بلکہ انسانیت کیلئے بھی تباہ کن ہوگا اور میرے خیال میں نہ صرف روس بلکہ دنیا کیلئے بھی یہ ایک بڑی عسکری تباہی ہوگی.