دو سال کے بچوں کو ماسک لگانا چاہیے،جاپانی حکومت کی ہدایات
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپانی حکومت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال کے بچوں کو ماسک لگانا چاہیے. جاپان کے وزیر صحت نے مشورہ دیا ہے کہ 2 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی متغیر قسم اومیکرون سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کرنا چاہیے۔ وزیر صحت گوتو شیگےیُوکی نے کہا کہ اومیکرون انفیکشن زیادہ تر بزرگ افراد اور بچوں کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کو سفارش کرنی چاہیے کہ 2 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچے ماسک لگائیں۔
وزارت 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ماسک کی سفارش نہیں کر رہی۔ دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے بارے میں اسکا کا کہنا ہے کہ یہ بات یقینی بنانے کے لیے اس احتیاط کی ضرورت ہے کہ جب وہ ماسک پہنیں تو انھیں سانس لینے میں کوئی دقت نہ ہو، اور یہ کہ ایسے تمام بچوں کو ماسک استعمال کرنے کا نہیں کہا جا رہا۔