ہومانٹرنیشنلچین نے ہمارے 38,000 مربع کلومیٹرعلاقے پر قبضہ کیا ہے، بھارت

چین نے ہمارے 38,000 مربع کلومیٹرعلاقے پر قبضہ کیا ہے، بھارت

چین نے ہمارے 38,000 مربع کلومیٹرعلاقے پر قبضہ کیا ہے، بھارت

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے کہا ہے کہ چین نے ہمارے 38,000 مربع کلومیٹرعلاقے پر قبضہ کیا ہے. بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ چین کا گزشتہ چھ دہائیوں سے لداخ میں بھارتی علاقہ پر تقریباً 38,000 مربع کلومیٹر تک قبضہ جاری ہے.

ان کا کہنا تھا کہ چین نے چھ دہائیوں سے لداخ میں بھارتی علاقہ پر تقریباً 38,000 مربع کلومیٹر تک غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے جو کے ہمارے ملک کی خود مختاری پر ایک بڑا سوال ہے. بھارتی وزیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 1962 کے تنازعے کے بعد، چین اور پاکستان دونوں نے بھارت پر اسٹریٹجک دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے کا عہد کیا ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسی ضمن میں 1963 میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی سرحد نہیں ہے اس کے باوجود اسے پاکستان نے چین کے حوالے کر دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل