ہومانٹرنیشنلافغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی گئیں

افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی گئیں

افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی گئیں

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)
افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی گئیں ہیں. افغانستان میں خواتین کے لیے کئی سرکاری یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ یہ اقدام، ملک میں خواتین کی تعلیم بہتر بنانے کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی مطالبات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ طالبان کی زیر قیادت وزارت تعلیم نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک کی 39 سرکاری یونیورسٹیوں میں سے 8 دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

طالبان کی صنفی تقسیم پالیسی کے تحت، مشرقی صوبے ننگر ہار کی یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے لیے، صبح اور دوپہر الگ الگ کلاسیں ہوں گی۔ طالبات کی تعلیمی اداروں میں واپسی کوئی 6 ماہ بعد ہوئی ہے۔ تعلیمی حکام کا کہنا ہے طلبا اور طالبات دونوں کے لیے بقیہ یونیورسٹیاں 26 فروری سے کھلیں گی۔ تاہم، سیکنڈری اسکول اب بھی طالبات کے لیے بند ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل