ہومتازہ ترینکسی سے ڈرتے نہیں، روس کا یورپی یونین کو سخت جواب

کسی سے ڈرتے نہیں، روس کا یورپی یونین کو سخت جواب

کسی سے ڈرتے نہیں، روس کا یورپی یونین کو سخت جواب

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے یورپی یونین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں. اطلاعات کے مطابق یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ روس کسی سے نہیں ڈرتا، اور اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے ہی یورپی یونین کی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ولادیمیر شیزوف نے مغربی رہنماؤں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان رہنماؤں کے رویے پر حیرت کا اظہار کیا۔

یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس کو کسی کا کوئی خوف نہیں ہے جن میں امریکی صدر جوبائیڈں اور یورپی کمیشن کی چیئرمین اورزولا بھی شامل ہیں تاہم ان رہمناؤن کی جانب سے روس کو پابندیوں کا نشانہ بنانا, اشتعال انگیزی ہے. یاد رہے یورپی کمیشن کی چیئرمین نے جمعے کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف وسیع پیمانے پر مالی اور اقتصادی پابندیوں کا پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل