فرانس میں کسانوں کا احتجاج، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانس میں کسانوں نے احتجاج کیا ہے جس میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی. فرانس کے جنوب مشرقی شہر اوریاک کے کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے راستوں کو مسدود کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کسانوں کی جانب سے یہ احتجاج، اس سمجھوتے پر دستخط کو ضروری قرار دیئے جانے کی بنا پر کیا گیا ہے جس کے مطابق فرانس کے کسانوں اور مویشیوں کے مالکوں کو ان کے پیداواری اخراجات کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں سماجی تحریکوں اور سیاسی خبریں نشر کرنے والے ٹوئٹر گروپ انونائیموز سائیٹوئین نے اس سلسلے میں تصاویر جاری کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ فرانس کے جنوب مشرقی شہر اوریاک کے کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے راستوں کو مسدود کر دیا۔ یہ احتجاج فرانس کے وزیر زراعت کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔ احتجاج کے دوران کسانوں نے سڑکوں پر گاڑیوں کے ٹائر جلائے۔ واضح رہے کہ فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین اور فرانسیسی صدر میکرون کی پالیسیوں کے مخالفین نے بھی ہفتے کے روز لگاتار تیسویں ہفتے، پیرس کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔