یوکرین سمیت کسی ملک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روس
ماسکو(صداۓ روس)
واشنگٹن میں روسی سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے، کیونکہ ماسکو کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور یہ اس کے مفاد میں نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم کہتے رہتے ہیں کہ روس کسی پر حملہ نہیں کرے گا، ہمیں اس کی ضرورت نہیں، یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ سفارت کار کے مطابق امریکی گمراہ کن خبریں جو واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کی بنیاد رہی ہیں اور رہتی ہے، اس ترتیب کی بنیاد ڈالتی ہے جسے امریکہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
روسی سفیر کے مطابق حالیہ دنوں میں، میں نے سیاست دانوں، سفارت کاروں اور فوجی لوگوں سے کافی بات چیت کی ہے۔ ہم اکثر حالات حاضرہ پر بحث کرتے ہیں۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ امریکہ روس کے خلاف ایسے ہتھکنڈوں سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے جس کا مقصد روس کو بدنام کرنا ہے.