جنوبی کوریا نے منفرد ماسک متعارف کروا دیا، پہن کر سانس لینا آسان ہوگا
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی کوریا نے منفرد ماسک متعارف کروا دیا، پہن کر سانس لینا آسان ہوگا. جنوبی کوریا میں ایسا ماسک بازار میں آ گیا ہے جو لوگوں کی صرف ناک ہی ڈھانپتا ہے۔ کچھ لوگ ماسک کے مخالف ہیں اور ان کی دلیل یہ ہے کہ ہم ماسک پہن کر اپنی کی آکسیجن کو دوبارہ اپنے ہی اندر لے لیتے ہیں جو نقصان دے ہے لیکن اب ان لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
کوریا میں اسے کورونا ماسک فروخت ہو رہے ہیں جو ایک پٹی کی صورت میں محض ناک کو ہی ڈھانپتے ہیں جنہیں ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ کوویڈ-19 کی وبا سے بچنے کے لیے منہ اور ناک کو سختی سے ڈھانپنا ہوتا ہے۔
مقامی کوریائی زبان میں ’کو‘ کا مطلب ناک ہوتا ہے جس میں ماسک کے آخری دو حروف ملاکر اسے ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے بنانے اور پہننے والوں کا خیال ہے کہ یہ ماسک کھانے اور پینے کی سہولت دیتا ہے اور ساتھ میں ناک سے وائرس کے داخلے کو بھی روکتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین نے اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیا ہے تاہم یہ نہ صرف کوریا میں مقبول ہوا ہے بلکہ میکسیکو تک بھی جاپہنچا ہے۔