انجیلینا جولی نے عالمی برداری سے افغان خواتین کے متعلق بڑا مطالبہ کردیا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
انجیلینا جولی نے عالمی برداری سے افغان خواتین کے متعلق بڑا مطالبہ کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے امارت اسلامیہ افغانستان میں ہونے والے مظالم کی سطح سے آگاہ رہنے کی اپیل کی ہے۔انسٹاگرام پر ایک افغان لڑکی کی طرف سے موصول ہونے والا ایک ذاتی خط شیئر کرتے ہوئے، جس کے کچھ حصوں کو دھندلا کر دیا گیا تھا تاکہ خاتون کی شناخت چھپائی جا سکے، اداکارہ اور انسان دوست نے کہا: “افغانستان میں ایک نوجوان خاتون نے مجھے یہ خط بھیجا ہے۔ میں اس کی شناخت کی حفاظت کر رہی ہوں، لیکن طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے وہ اسکول واپس نہیں جا سکی ہیں۔اب، خواتین کو صرف پرامن احتجاج میں حصہ لینے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔
جولی نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میں دوبارہ کبھی باہر نہ جا سکوں اور نہ ہی بول سکوں کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ خواتین کو بولنے یا اپنی بات آگے بڑھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ خواتین کے حقوق ان سے چھین لیے جاتے ہیں اور انہیں ملک میں کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
جولی نے اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے کہا، “براہ کرم معلوم کریں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے، جہاں نوجوان خواتین کو رات کے وقت ان کے گھروں سے بندوق کی نوک پر لے جا کر غائب کیا جا رہا ہے، اور خواتین اور لڑکیوں کی آزادی پر دن بدن نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ۔ جولی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہ انہیں بھولے نہیں ہیں۔