ہومپاکستانیوکرین میں پاکستانی طلبا تعلیم جاری رکھیں، پاکستانی سفیر کی ہدایت

یوکرین میں پاکستانی طلبا تعلیم جاری رکھیں، پاکستانی سفیر کی ہدایت

یوکرین میں پاکستانی طلبا تعلیم جاری رکھیں، پاکستانی سفیر کی ہدایت

کیف (صداۓ روس)
یوکرین میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل اسرائیل کھوکھر نے کہا ہے کہ میں یوکرین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تمام طالب علم اپنی اپنی درسگاہوں میں قیام کریں، اور اپنی تعلیم پر توجہ دیں.تاہم اگر صورت حال میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں. سفیر پاکستان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے قبل ہی یوکرین میں قیام پذیز طلبا کو مطلع کردیا جائے گا، تاکہ بصورت دیگر حالات کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں. ان کا کہنا تھا تب تک یوکرین میں موجود طالب علم حضرات اطمینان رکھیں اور معمول کے مطابق اپنی تعلیم جاری رکھیں.

یاد رہے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں شدت آتی جارہی ہے، عالمی ممالک کی تنازع کے حل کیلئے سفارت کاری کی کوششیں بھی جاری ہیں، روس یوکرین تنازع 2014 ء میں شروع ہوا۔ یوکرین کے اس وقت کے صدر وکٹور یانوکووچ نے 2014 ء میں یورپی یونین سے منسلک ہونے کا معاہدہ مسترد کیا تھا. اسی سال یوکرین کے علاقے کرائمیا نے روس سے الحاق کرلیا تھا. کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کیں. روس کا کہنا ہے کہ امریکا اور نیٹو یوکرین کو باغیوں سے وہ علاقے واپس کے لینے کے لیے طاقت کے استعمال پر اکسا رہے ہیں جن کا قانونی الحاق روس سے 2014 ء میں ہوا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل