ہومتازہ ترینامریکا کے افغان اثاثوں کو منجمد کرنے سے حالات خراب ہوں گے،...

امریکا کے افغان اثاثوں کو منجمد کرنے سے حالات خراب ہوں گے، روس

امریکا کے افغان اثاثوں کو منجمد کرنے سے حالات خراب ہوں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تبصرے میں کہا کہ سنٹرل بینک آف افغانستان کے اثاثے منجمد کر کے واشنگٹن درحقیقت اس ملک میں انسانی بحران میں اضافہ کر رہا ہے اور کابل کے نئے حکام کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، جو معمول کی زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ ایک انتہائی مشکل انسانی صورتحال افغانستان میں خاص طور پر امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کی ناکام فوجی مہم کے نتیجے میں ابھری ہے. ان کے مطابق واشنگٹن درحقیقت افغانستان میں انسانی بحران کو بڑھا رہا ہے اور کابل میں نئے حکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

ان کے بقول امریکی صدر جو بائیڈن کے ایک حکم نامے کے تحت امریکا میں افغان سینٹرل بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کرنا اس ملک میں حالات کو مستحکم کرنے کی راہ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے. ماریا نے کہا کہ ہم اسے مضحکہ خیز سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن نے افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں میں سے آدھے سے زائد 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے لواحقین کی ادائیگی کے لیے محفوظ کر رکھا ہے، یہ انتہائی غلط اقدام ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ افغان عوام جو کسی بھی طرح سے ان دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھی انھیں ان حملوں کی قیمت کیوں ادا کرنا ہوگی؟

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل