ہومانٹرنیشنلبرازیل میں لینڈ سلائیڈنگ 100 افراد زندہ دفن

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ 100 افراد زندہ دفن

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ 100 افراد زندہ دفن

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک)
برازیل میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق برازیل کے شہر پیٹروپولس (Petropolis) میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شہر میں تیز بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند، کئی مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برازیل کے شہر پیٹروپولیس میں مٹی کے تودے گرنے اور طوفانی سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر جو ریو ڈی جنیرو کے شمال میں پہاڑوں میں واقع ہے جو کہ طوفانی بارشوں کی زد میں آ گیا۔ ان شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی محلوں میں مکانات تباہ ہو گئے اور کاریں سیلابی پانی شہر کی گلیوں میں بہہ جانے کے باعث بہہ گئیں۔ سرچ اور ریسکیو ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کے لیے مٹی کو چھان رہی ہیں۔ برازیل کے نیشنل سول ڈیفنس نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات تک 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بڑے پیمانے پر نقصان اور گاڑیوں کو سڑکوں پر تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل