ہومانٹرنیشنلمکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین، ہزاروں خواتین ڈرائیوروں نے درخواست دیدی

مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین، ہزاروں خواتین ڈرائیوروں نے درخواست دیدی

مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین، ہزاروں خواتین ڈرائیوروں نے درخواست دیدی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین چلانے کے لئے ہزاروں خواتین ڈرائیوروں نے درخواست دیدی. سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورس کی اسامی کے لیے28ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیورکی30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اورمدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔

خواتین ٹرین ڈرائیورزکے لئے اشتہاردینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28ہزارخواتین کی ا?ن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ان میں سے مزید کوشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل