اٹلی کے وزیراعظم آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے
روم (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایک سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کی موجوددہ صورت حال کے پیش نظر اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی اگلے ہفتے روس کا دورہ کر سکتے ہیں. ڈریگی نے بھی تصدیق کی کہ وہ صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے اگلے چند دنوں میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یوکرین کی صورتحال ایجنڈے کا بنیادی مقصد ہوگا. کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اطالوی وزیر اعظم کے دورہ روس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے اور سفارتی ذرائع سے رابطہ کاری جاری ہے۔ واضح رہے اس سے قبل اطالوی وزریر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کیا اور کہا کہ اٹلی روس یوکرین تنازعہ حل کروانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے.
اطالوی وزیر خارجہ Luigi Di Maio نے کہا تھا کہ یوکرین کی صورت حال کے سفارتی حل میں روم کی مدد پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ میں روس اور یوکرین کی سرحد پر یوکرین کی مشرقی سرحدوں کے قریب کشیدگی پر بھی بات کرنا چاہوں گا۔ اٹلی شروع سے ہی سفارتی حل کے حق میں رہا ہے اور سفارتی تصفیہ تک پہنچنے میں مدد کے لیے اٹلی پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ اطالوی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ دی مائیو نے اس بات پر بھی شکریہ ادا کیا کہ مختصر وقت کے اندر میٹنگ کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔