یوکرینی فوج کی جانب سے حملہ، روسی ریجن میں ایمرجنسی نافذ
ماسکو(صداۓ روس)
روس کے روستوو ریجن کے علاقائی گورنر واسیلی گولوبیف نے کہا ہے کہ روستوو ریجن نے ڈونباس سے آنے والے پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے ہنگامی صورت حال نافذ کردی ہیں. انہوں نے روس کے قائم مقام ہنگامی حالات کے وزیر الیگزینڈر چوپریان کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ لوگوں کی آمد کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ہم نے 19 فروری کی صبح 10 بجے سے ہنگامی صورتحال نافذ کرنا ہی مناسب سمجھا.
یاد رہے گزشتہ روز سے یوکرینی فوج کی جانب سے ڈونباس کے علاقے میں کے گئے حملوں کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے. یوکرینی افواج مغربی مفادات کے تحت روس سے جنگ کرنا چاہتی ہیں.