بیجنگ اولمپکس میں روسی ٹیم نے 9 ویں پوزیشن حاصل کی
ماسکو(صداۓ روس)
بیجنگ اولمپکس میں روسی ٹیم 9 ویں پوزیشن حاصل کی ہے. روسی اولمپک کمیٹی (ROC) کی قومی ٹیم نے چین میں 2022 کے سرمائی اولمپک کھیلوں کو تمغوں کی سٹینڈنگ کے 9ویں مقام پر ختم کیا جس میں روسی ٹیم نے چھ سونے، 12 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے حاصل کیے جو مجموعی طور پر 32 میڈلز بنتے ہیں ۔ ٹیم ناروے نے 16 طلائی، آٹھ چاندی اور 13 کانسی کے تمغے (مجموعی طور پر 37) کے ساتھ 2022 کے سرمائی اولمپکس میڈل سٹینڈنگ کو مکمل کیا۔ جرمنی 12 طلائی، 10 چاندی اور پانچ کانسی کے تمغوں (مجموعی طور پر 27) کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 2022 کے اولمپکس میزبان چین کی ٹیم نو طلائی، چار چاندی اور دو کانسی کے تمغوں (مجموعی طور پر 15) کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔