شام، وینزویلا، کیوبا، نے یوکرینی تسلط سے آزاد ریاستوں کے روسی فیصلے کی حمایت کردی
ماسکو(صداۓ روس)
شام، وینزویلا، کیوبا، نے یوکرینی تسلط سے آزاد ریاستوں کے روسی فیصلے کی حمایت کردی. شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شام نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی حمایت کی اور اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے والڈائی ڈسکشن کلب کی 11ویں مشرق وسطیٰ کانفرنس میں کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ درحقیقت اس وقت دنیا میں ایک بہت اہم واقعہ رونما ہو رہا ہے۔ صدر پوتن نے کل ایک ایسا قدم اٹھایا جو واقعی ایک تاریخی سنگ میل ہے اور آپ جانتے ہیں کہ شامی عرب جمہوریہ صدر پوتن کے بیان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔