ہومپاکستانوزیر اعظم پاکستان عمران خان دورۂ روس کے لئے صبح روانہ ہوں...

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورۂ روس کے لئے صبح روانہ ہوں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورۂ روس کے لئے صبح روانہ ہوں گے

اسلام آباد(صداۓ روس)
وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورۂ روس کے لئے کل صبح 23 فروری کو دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر ولادیمیرپوتن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تیئیس اور چوبیس فروری کو سرکاری دورہ کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے اراکین سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

پاکستانی دفترخارجہ نے بتایا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے دوستانہ تعلقات ہیں، جو باہمی احترام، اعتماد، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل میں ہم آہنگی سے عبارت ہیں۔ بیان میں کے مطابق سربراہی ملاقات کے دوران دونوں رہنما توانائی میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، جس میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورت حال جیسے مسائل بھی شامل ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان ماسکو کا دورہ کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل