ہومتازہ ترینچینی صدر کا روس کی یوکرین میں کاروائی پرخیر مقدم

چینی صدر کا روس کی یوکرین میں کاروائی پرخیر مقدم

چینی صدر کا روس کی یوکرین میں کاروائی پرخیر مقدم

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن پریس آفس نے اعلان کیا کہ چینی رہنما شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرائنی بحران میں ماسکو کے اقدامات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ روس کے صدر نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر کو ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے اور خصوصی فوجی آپریشن کرنے کے فیصلے کے پیچھے کی وجوہات سے آگاہ کیا، جس کا مقصد شہری آبادی کو یوکرینی فوج کی جانب سے نسل کشی سے بچانا تھا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا مقامی لوگ اپنی خودارادیت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں.

کریملن نے مزید بتایا کہ روسی صدر پوتن یوکرائنی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد مینسک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ موجودہ بحرانی صورتحال میں روسی قیادت کے اقدامات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ڈون باس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست کے جواب میں انہوں نے لوگوں کے تحفظ کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو آٹھ سالوں سے کیف حکومت کے ہاتھوں بدسلوکی اور نسل کشی کا شکار ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل