ہومتازہ ترینروس یوکرین جن‍گ کی وجہ امریکا اوراس کے اتحادی ہیں، ایران

روس یوکرین جن‍گ کی وجہ امریکا اوراس کے اتحادی ہیں، ایران

روس یوکرین جن‍گ کی وجہ امریکا اوراس کے اتحادی ہیں، ایران

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جن‍گ کی وجہ امریکا اوراس کے اتحادی ہیں. ایران کی حکومت کے ترجمان نے مشرقی یورپ کی صورتحال اور روس اور یوکرین کے مابین جنگ پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔ حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنگ، کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور امریکہ پر بھروسہ کرکے سیکورٹی حاصل ہونے والی نہیں ہے۔ در ایں اثنا ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

کریملن سے جاری بیان کے مطابق اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے صدر نے کہا کہ مشرق کی جانب نیٹو کا دائرہ پھیلنے کے باعث ہی کشیدگی بڑھی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ نیٹو کی توسیع پسندی، مختلف علاقوں میں خود مختار ممالک کی سیکورٹی اور امن و ثبات کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے صدر نے نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات سے متعلق روس کی تشویش کو درک کیا۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں ویانا مذاکرات اور ایٹمی معاہدے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مغرب کو چاہئے کہ وہ بحران یوکرین سے درس عبرت حاصل کرے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمخانی نے کہا کہ مشرقی یورپ میں بحران پیدا ہونے کی بنا پر شیئر مارکیٹ میں بھاری گراوٹ اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ کرہ ارض کے نصف مشرقی حصے میں کسی بھی طرح کی بدامنی اورعدم استحکام سے مغرب کے مفادات کو سنگین نقصان ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل