ہومتازہ ترینازبکستان کا یوکرین میں روسی فوجی آپریشن پر اظہار ہمدردی

ازبکستان کا یوکرین میں روسی فوجی آپریشن پر اظہار ہمدردی

ازبکستان کا یوکرین میں روسی فوجی آپریشن پر اظہار ہمدردی

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کی پریس سروس نے روس ازبک رہنماؤں کی گفتگو کے بعد اطلاع دی کہ ازبک صدر شوکت مرزیوئیف نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت میں دونباس کی حفاظت کے لیے خصوصی فوجی آپریشن پر اظہار اطمینان کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے دونباس کے شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری کارروائی اور تخریب کاری کو طاقت سے روکنے کے بعد پیدا ہونے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ ازبک صدر مرزییوئیف روس کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے ہمدردی رکھتے تھے۔

یاد رہے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کی صبح ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ دونباس ریپبلک کے سربراہوں کی درخواست کے جواب میں ایک خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد مشرقی یوکرینی جمہوریہ کے رہنے والے ان تمام لوگوں کا تحفظ کیا جائے جو یوکرینی فوج بدسلوکی کا شکار تھے اور گزشتہ آٹھ سال تک کیف حکومت کی طرف سے نسل کشی کا شکار رہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل