ہومتازہ ترینعالمی پابندیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روس

عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روس

عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روس کی تاس خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیسکوف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی سلامتی کونسل کے نائب صدر دمتری میدویدیف نے روس پر لگائے گئے پابندیوں کے درمیان مشورہ دیا ہے کہ روس امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک میں جن سے روس کے تعلقات نہیں ہیں، وہ رجسٹرڈ افراد کے اثاثے کو قومیا سکتا ہے۔

پیسکوف نے صحافیوں سے کہا،’پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے اور تمام اقتصادی شعبوں اور نظاموں کے بلارکاوٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کے پاس ایسا کرنے کا ہر امکان اور صلاحیت موجود ہے‘۔ کریملن کے ترجمان نے کہا ،’اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے انتظامات کیے گئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا،’جوابی اقدامات کا تعین کرنے کے لیے تجزیے کی ضرورت ہوگی جو ہمارے مفادات کے لیے بہترین ثابت ہوں گے‘۔میدویدیف نے کہا کہ روس کو روسی شہریوں اور کمپنیوں کے بیرون ملک اثاثے ضبط کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ،’اس کا جواب کافی متوازن ڈھنگ سے دیاجانا چاہیے‘۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل