روسی وفد یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیلاروس روانہ
ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر کے معاون ولادیمیر میڈنسکی نے کہا کہ روس کا وفد یوکرائنی فریق کے ساتھ بات چیت کے لیے بیلاروس کے شہر گومیل روانہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ بات جیت کے لئے تیا رہے جس وجہ سے ہمارے تمام مندوبین گومیل ریجن کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ روس کا ایک وفد ایک طے شدہ معاہدے کے مطابق یوکرائنی فریق کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیلاروس پہنچا ہے۔ یہ وفد وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور دیگر روسی اداروں کے حکام پر مشتمل ہے. یاد رہے یوکرین کی فوجی کارروائی اور تخریب کاری کو روکنے کے مقصد کے ساتھ روس کا خصوصی فوجی آپریشن 24 فروری کو شروع ہوا تھا۔ جمعہ کو فوجیوں کی پیش قدمی اس امید پر روک دی گئی تھی کہ کیف کے ساتھ ممکنہ بات چیت ہوگی لیکن بدقسمتی سے یوکرائنی فریق نے ان میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔