ہومتازہ ترینروسی فوج نے کیف کے رہائشیوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ...

روسی فوج نے کیف کے رہائشیوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیدیا

روسی فوج نے کیف کے رہائشیوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیدیا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے شہریوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیدیا ہے اور ان سے کیف سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ کیف کے شہری دارالحکومت سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع شہر واسلکوف کی طرف ہائی وے لے کر محفوظ انخلا کرسکتے ہیں. روسی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سمت کھلی اور شہریوں کی کے لئے انتہائی محفوظ ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس صرف فوجی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اور روسی حملوں میں شہری آبادی کو خطرہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے روسی فوج کی جانب سے یہ کال پیر کو اس وقت سامنے آئی جب یوکرین اور روسی وفود بیلاروس میں امن مذاکرات شروع کرنے والے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک عوامی خطاب میں کہا کہ انہیں مذاکرات سے کم توقعات ہیں، کیونکہ ان کا ملک ہتھیار ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتا. کیف کے میئر وٹالی کلیٹسکو نے اتوار کے روز اے پی کو بتایا کہ شہر کو روسی فوجیوں نے مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے. یوکرین کی حکومت نے پہلے شہریوں میں آتشیں گیراسلحہ تقسیم کیا، جیل سے فوجی تجربہ رکھنے والے مجرموں کو رہا کیا اور لوگوں سے روسی فوجیوں سے لڑنے کے لیے فائر بم تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل