ہومتازہ ترینکریمیا کے روس سے الحاق کی 8 ویں سالگرہ

کریمیا کے روس سے الحاق کی 8 ویں سالگرہ

کریمیا کے روس سے الحاق کی 8 ویں سالگرہ

ماسکو(صداۓ روس)
آج سے 8 برس قبل کریمیا نے ریفرنڈم میں 97 فیصد ووٹ دے کر روس کے ساتھ قانونی الحاق کا فیصلہ سنایا تھا. یوکرین کی سابق نیم خودمختار ریاست کے روس سے الحاق کے بعد ریاست میں جشن منایا گیا جبکہ یوکرین نے یورپی یونین سے سیاسی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ روسی پارلیمنٹ دوما کی جانب سے کریمیا کی روس سے الحاق کی منظوری کے بعد صدر ولادی میر پوتن نے اس کی رسمی منظوری دے دی تھی۔ جس کےتحت کریمیا کو روسی وفاق کے زیرانتظام علاقے کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے، الحاق کے بعد کریمیا میں جشن منایا گیا تھا اور عوام کی اکثریت خوش تھی کہ وہ اب باضابطہ روس کا حصہ بن چکے ہیں. کریمیا میں آج سے 8 سال قبل ریفرنڈم کرایاگیا تھا جس میں 97 فیصد افراد نے روس سے الحاق کے حق میں رائے دی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل