جنگ یوکرین سے امریکا میں پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنگ یوکرین سے امریکی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے آ رہی ہیں. یہ تیل کا بحران امریکا کی جانب سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے. ویسے جنگ تو ہوتی ہی خطرناک ہے اور اس کی تباہیاں کسی سے پوشیدہ نہيں ہیں۔ امریکا اور مغرب کی وجہ سے یوکرین کی جنگ کا آغاز ہوا اور رپورٹوں میں مل رہا ہے اس جنگ میں دونوں فریق کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے امریکی گاڑیوں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے امریکا میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا اور پیٹرول پمپز کے باہر گاڑیوں کی لمی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب روس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن اور ہیلری کلنٹن سمیت امریکا کے متعدد اعلی عہدیداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یوکرین اور روسی فوج کے درمیان جنگ ختم ہونے کا نام نہيں لے رہی ہے۔ روس اور یوکرین کی فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ یوکرین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتوں کی خبر ہے جبکہ اربوں ڈالر کے اثاثوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں۔
ایسے میں امریکا اور مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں سخت کر دی ہیں جبکہ روس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ روسی میڈیا اسپوتنک نے ولادیمیر پوتن کے حوالے سے بتایا کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈ، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور کئی دیگر اعلی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔