پاکستان میں قبل از وقت ہی گرمی کا آغاز
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں قبل از وقت ہی گرمی کا آغاز ہوچکا ہے. رواں سال موسم بہار سے ہی گرم موسم نے پاکستان کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے. کچھ لوگ حیران ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ جاتے جاتے موسم سرما ایک بار پھر لوٹ کے آئے گا، لیکن تہعلل ایسا ہوتا نہیں دکھائی دے رہا. محکمہ موسمیات کے اسلام آباد آفس سے میٹرولوجسٹ محمد ایاز نے بتایا کہ اس بار گرمی جلدی آ جانے کی وجہ سے خشک موسم ہے. گرمی کی لہر کے دورانیے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں یہ مہینے کے آخر تک چلے گی تاہم 18، 19 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سلام آباد کے موسم سے متعلق انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو روز تک گرمی کا یہ سلسلہ چلے گا اور 19 مارچ کو بارش ہو سکتی ہے جبکہ جمعے کی شام کو آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
وسطی و جنوبی پنجاب کے موسم کے حوالے سے محمد ایاز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہو گا۔ محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی قبل از وقت کٹائی کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافہ متوقع ہے۔ لوگ دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔