ہومتازہ تریناقوام متحدہ کا دفتر فوری کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے، روس...

اقوام متحدہ کا دفتر فوری کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے، روس کا پھر مطالبہ

اقوام متحدہ کا دفتر فوری کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے، روس کا پھر مطالبہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے پھر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا دفتر فوری کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے. روس نے اقوام متحدہ کے دفتر کی کہیں اور منتقلی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ روس نے ایسے وقت اقوام متحدہ کے دفتر کے نیویارک سے منتقل ہونے کا مطالبہ دہرایا ہے کہ یوکرین کا بحران مزید گہرا ہو گيا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق، ماسکو کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے مربوط معاہدے کے برخلاف، روس سمیت کچھ ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے بہت زیادہ مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔

یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روس کے خلاف مغرب کی طرف سے 2 ہزار 778 نئی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں اور اس طرح روس کے خلاف مغربی ملکوں کی عائد کردہ پابندیوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 532 ہو چکی ہے۔ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے بہانے ماسکو کے خلاف مغربی ملکوں کی پابندیاں لاگو ہونے کے بعد اس وقت روس دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کے خلاف مغرب نے سب سے زیادہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل