ہومتازہ ترینیوکرین میں امریکی بائیو لیبز سے متعلق دستاویزی ثبوت مل گئے، روسی...

یوکرین میں امریکی بائیو لیبز سے متعلق دستاویزی ثبوت مل گئے، روسی فوج

یوکرین میں امریکی بائیو لیبز سے متعلق دستاویزی ثبوت مل گئے، روسی فوج

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کی فورس کے سربراہ ایگور کیریلوف نے کہا ہے کہ روسی فوج نے دستاویزی ثبوت حاصل کیے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پینٹاگون یوکرین میں فوجی حیاتیاتی منصوبوں کی مالی معاونت میں ملوث تھا۔ کیریلوف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے اجزاء بنائے جا رہے تھے۔ انہوں نے 6 مارچ 2015 کی ایک دستاویز دکھایا جس میں یوکرین میں فوجی حیاتیاتی تجربات کی مالی اعانت میں پینٹاگون کی براہ راست شمولیت کی تصدیق کی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کی جانب سے قومی صحت کی خدمات کی ایجنسیوں کے ذریعے افریقہ اور ایشیا سمیت تیسرے ممالک میں امریکی سینیٹری اور وبائی امراض سے متعلق فلاح و بہبود کے منصوبوں کو فنڈ دئیے جاتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل