ہومانٹرنیشنلدو برطانوی جاسوسوں کو رہا کر دیا، ایران

دو برطانوی جاسوسوں کو رہا کر دیا، ایران

دو برطانوی جاسوسوں کو رہا کر دیا، ایران

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کا کہنا ہے کہ دو برطانوی جاسوسوں کو رہا کر دیا ہے. ایران نے دوہری شہریت والے دو ایرانی-برطانوی باشندوں کو رہا کر دیا ہے جو عمان کے راستے برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ ان دونوں باشندوں کو ایران کے خلاف جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث پونے پر جیل کی سزا دی گئی تھی۔ ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری کو اپریل سنہ 2016 میں ایران میں جبکہ جنوب مشرقی لندن کے رہائشی آشوری کو اگست 2017 میں حراست میں لیا گیا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے جرم میں 10 برس قید کی سزا دی گئی تھی۔

نازنین زاغری ایسی بیرونی کمپنیوں کے لئے کام کر رہی تھی جو ایران کے اسلامی نظام کی سرنگونی کے لئے میڈیا اور سائیبر منصوبے بنانے اور اسے لاگو کرنے میں ملوث رہی ہے۔ نازنین زاغری اور انوشہ آشوری بدھ کے روز عمان پہونچے تاکہ وہاں سے برطانیہ روانہ ہوں۔ ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے ذریعے ملکی قرض کی ادائیگی اور اس خاتون جاسوس کی رہائی کے مابین ربط کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل