یوکرین کی فوج نے بحیرہ ازوف تک رسائی ختم ہونے کا اعتراف کرلیا
ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک فیس بک پوسٹ میں اعتراف کیا کہ اسے بحیرہ ازوف تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ بیان کے مطابق یوکرین کو “عارضی طور پر بحیرہ ازوف تک رسائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔
یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے دونیسک آپریشنل ڈسٹرکٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوکرینی وزارتِ دفاع کے مطابق دونیسک پر روسی فوج کے قبضے سے یوکرین کی بحیرۂ ازوف تک رسائی معطل ہوگئی ہے۔
یوکرین کی وزارتِ دفاع نے بحیرۂ ازوف تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے سے متعلق بیان جاری کردیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ روس کا پورے بحیرہ ازوف پر قبضہ ہے.
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ یکم مارچ کو یوکرین کی فوج کی بحیرہ ازوف تک رسائی کو روک دیا گیا تھا کیونکہ دونیسک پیپلز ملیشیا کے پیش قدمی یونٹ روسی افواج میں شامل ہونے کے لیے دونیسک ریجن کی انتظامی سرحد پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے پہلے ہی بحیرہ ازوف پر کنٹرول قائم کر لیا تھا۔