چین کا مسافرطیارہ گِر کر تباہ، 133 مسافر ہلاک
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کا مسافرطیارہ گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 133 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں. اطلاعات ہیں کہ بوئنگ737طیارہ چین کےگوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کے علاقےکومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا جو گونگش میں گر کر تباہ ہوگیا۔بد قسمت طیارے میں 133افراد سوار تھے۔ طیارے میں ہلاک افراد اورزخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورریسکیو عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ طیارہ گرنے کے بعد گوانگشی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔