ہومپاکستانیورپی گاڑی کی پہلی بار پاکستان میں تیاری

یورپی گاڑی کی پہلی بار پاکستان میں تیاری

یورپی گاڑی کی پہلی بار پاکستان میں تیاری

اسلام آباد (صداۓ روس)
یورپی گاڑی کی پہلی بار پاکستان میں تیاری مکمل ہوئی ہے. لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے باضابطہ طور پر ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ یورپی گاڑی پیجوٹ 2008 ایس یو وی لانچ کردی ہے اور 6 شہروں میں 8 تھری ایس ڈیلرشپس کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیجیوٹ آٹوموبائل کا ایک فرانسیسی برانڈ ہے جس کی ملکیت ’سٹیلنٹیس‘ کے پاس ہے۔ ایل ایم سی مختلف پیجوٹ ماڈلز کو مقامی طور پر تیار کرے گا اور فی الحال اگلے سال کے اوائل تک ان کی فروخت کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔ لانچ ایونٹ کے موقع پر ایل ایم سی کے سی ای او آصف رضوی نے کہا کہ کمپنی نے پلانٹ، مشینری اور سیلز نیٹ ورک سمیت پیجوٹ پروجیکٹ میں 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جس کی وجہ سے 650 ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی برانڈ متعارف کروا کر ایل ایم سی پاکستان کی آٹو موٹیو مارکیٹ بدل ڈالنے کو تیار ہے۔ نئی لانچ کی گئی گاڑی کی تفصیلات بتاتے ہوئے آصف رضوی نے کہا کہ پیجوٹ 2008 ماڈل 1800 سی سی کے برابر بجلی فراہم کرتا ہے اور 1800 سی سی انجن کے لیے 10 کلومیٹر فی لیٹر کے مقابلے میں 15 کلو میٹر فی لیٹر تک فیول ایورج فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد متعارف کروایا جانے والا اگلا ماڈل ای-2008 ہو گا جو صارفین کو 100 فیصد الیکٹرک اور تھرمک ورژن میں سے انتخاب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل