ہومانٹرنیشنلروس یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران کا اعلان

روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران کا اعلان

روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران کا اعلان

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے اعلان کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے. انڈونیشیا کے بین الپارلمانی اجلاس میں شریک ایران کے روانہ کردہ وفد کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ یوکرین کا بحران امریکی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔ ایرانی وفد کے سربراہ مجتبی رضاخواہ نے منگل کے روز اس اجلاس کے جنرل سیشن میں جو یوکرین کے بحران کے بارے میں منعقد ہوا، کہا کہ دنیا میں جنگ و تشدد کو روکنا ایران کا مستقل موقف رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کا بحران امریکی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے اور یہ کہ خواہ یمن ہو یا یوکرین دنیا میں کہیں بھی دوہرے معیار سے جنگ کو نہیں روکا جا سکتا ۔ انھوں ںے کہا کہ ایران جنگ بندی اور مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

ایرانی وفد کے سربراہ مجتبی رضاخواہ نے کہا کہ مشرق کی طرف نیٹو کی توسیع کی کوشش کے نتیجے میں آزاد ملکوں کے لئے پیدا ہونے والے سیکورٹی مسائل کو نظر انداز کئے جانے کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔
انھوں نے عالمی سطح پر بین الاقوامی قوانین کی پابندی کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دنیا میں جنگ و تشدد کو روکنا ایران کا ہمیشہ کا موقف رہا ہے اور ایران جنگ بندی اور مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل