ہومتازہ ترینروس نے یورو نیوز ٹی وی چینل کی ملک میں نشریات روک...

روس نے یورو نیوز ٹی وی چینل کی ملک میں نشریات روک دی

روس نے یورو نیوز ٹی وی چینل کی ملک میں نشریات روک دی

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے ذرائع ابلاغ اور ٹیلی کمیونیکیشن واچ ڈاگ (Roskomnadzor) نے روس میں یورونیوز ٹیلی ویژن چینل نشریات تک رسائی کو یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں جعلی رپورٹنگ کرنے پر روک دیا ہے۔ روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی درخواست کی بنیاد پر Roskomnadzor نے روس میں یورونیوز کے مواد تک رسائی کو روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹ منظم طریقے سے روسی مسلح افواج کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں غلط سماجی طور پر اہم معلومات کا پروپیگنڈا کر رہا ہے اور روس میں غیر مجاز عوامی ریلیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی مسلح افواج کے بارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کے لیے مجرمانہ پروپیگنڈا کے قانون پر دستخط کیے تھے، یہ قانون (روسی ضابطہ فوجداری کا آرٹیکل 207.3) کے مطابق نافذ کیا گیا ہے. یاد رہے روسی فوج کا یوکرین میں خصوصی آپریشن جاری ہے جس میں یوکرین کے جنوبی حصے کو مرکزی یوکرین سے کاٹ دیا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل