ہومتازہ ترینیوکرین میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے میں تمام اہداف حاصل...

یوکرین میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے میں تمام اہداف حاصل کرلیے، روسی فوج

یوکرین میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے میں تمام اہداف حاصل کرلیے، روسی فوج

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے، آپریشن کے پہلے مرحلے کے تمام اہم اہداف مکمل ہیں۔ وزارت کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کو شدید نقصان پہنچا: یوکرائنی ہوا بازی اور فضائی دفاع قوت تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، جبکہ یوکرین کی بحریہ اب موجود نہیں ہے۔ یوکرین کی افواج کے پاس تقریباً کوئی منظم ذخائر نہیں ہیں۔ دریں اثنا، دونباس کے زیادہ تر علاقے کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ روسی جنرل سٹاف کے ڈپٹی ہیڈ کرنل جنرل سرگئی روڈسکوئے نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ عمومی طور پر آپریشن کے پہلے مرحلے کے اہم اہداف مکمل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یوکرین کی فوجی صلاحیت میں نمایاں کمی سے مرکزی کوششوں کو بنیادی مقصد پر مرکوز کرنا ممکن ہو جائے گا: دانباس کی آزادی، جبکہ آپریشن خود کمانڈر انچیف کے مقرر کردہ اہداف کی مکمل تکمیل تک جاری رہے گا۔

روسی افواج نے یوکرین کے کئی بڑے شہروں – کیف، خارکوف، چرنیگوف، سومی اور نیکولائیف کی ناکہ بندی کی ہی ہے۔ جبکہ خرسون کا علاقہ اور زاپوروزئے ان کے مکمل کنٹرول میں ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ بعض ماہرین بھی سوال کرتے ہیں کہ ہم بلاک شدہ یوکرینی شہروں کے ارد گرد کیا کررہے ہیں۔ ہم نے شروع سے ہی ان شہروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا تھا تاکہ تباہی کو روکا جا سکے اور اہلکاروں اور شہریوں کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے. روڈسکوئے نے کہا کہ اس طرح کے آپشن کو مسترد نہیں کیا جاتا، کیونکہ ہمارا مقصد انسانی جانوں کو بچانا ہے. روسی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن کے پہلے مہینے کے دوران کل 1,351 روسی فوجی مارے گئے جبکہ 3,825 زخمی ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل