یوکرین میں امریکی دہشت گردوں کا روسی فوج سے لڑنے کا انکشاف
ماسکو(صداۓ روس)
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین میں امریکی دہشتگرد روسی فوج سے لڑ رہے ہیں. حال ہی میں یوکرین سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں امریکی دہشتگرد یوکرینی فوجیوں کا بھیس اپنا کر روسی فوجیوں کے خلاف جنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ نے اس سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اس کا یوکرین کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے مگر اس ویڈیو نے اسکے دوغلے پن کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے 3 ہزار سابق فوجی کرائے پر یوکرین جاکر روس کیخلاف جنگ لڑنے پر آمادہ ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق تین ہزار امریکی فوجی کرائے پر یوکرین جاکر روس کے خلاف لڑیں گے. واشنگٹن میں یوکرین کے سفارتخانے کے ایک نمائندے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یوکرین کے غیرملکی کرائے کے فوجیوں کو بھرتی کرنے کے اعلان کا جواب دیتے ہوئے تقریباْ تین ہزار امریکیوں نے یوکرین جاکر روس کا مقابلہ کرنے کی حامی بھری ہے۔
ایک طرف مغربی ممالک یوکرین میں لڑنے کیلیے اپنی افواج نہیں بھیج رہے ہیں لیکن وہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں تاکہ روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی عوام کو اس آگ میں مزید جلایا جائے. ۔ ان مغربی ممالک نے روس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کررکھی ہیں. مزید براں روس نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک کے اقدامات، بشمول یوکرین کو ہتھیار اور کرائے کے فوجی بھیجنے سے ملک تباہ ہو جائے گا۔