ہومتازہ ترینروسی فوج نے یوکرین میں مارے جانے والے غیر ملکی کرائے کے...

روسی فوج نے یوکرین میں مارے جانے والے غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کی تعداد بتادی

روسی فوج نے یوکرین میں مارے جانے والے غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کی تعداد بتادی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی کے دوران تقریباً 600 غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کیا ہے، جب کہ سینکڑوں کرائے کے فوجی ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ شوئیگو نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ کیف کی طرف سے لڑنے والے غیر یوکرائنی جنگجوؤں کی تعداد اب کم ہو گئی ہے. ان کا کہنا تھا کا حال ہی میں کرائے کے فوجیوں کے خلاف طویل مار کرنے والے جدید میزائلوں کے ساتھ شروع کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، 500 سے زیادہ کرائے کے فوجی ملک چھوڑ چکے ہیں اور تقریباً 600 کو ختم کر دیا گیا ہے. روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ روسی فوج “ان کا سراغ لگانے اور انہیں تباہ کرنے کے لیے اپنی ہدفی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فوجی آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شوئیگو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں روسی فوجی آپریشن کا بنیادی مقصد پورا ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں یوکرین کی فوج کو نمایاں نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خصوصی آپریشن نے روسی افواج کو دونیسک اور لوگانسک کی الگ ہونے والی دونباس جمہوریہ کو آزاد کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیا۔ روس نے اپنی فوجی مہم کے آغاز کے بعد سے یوکرین میں فوجیوں کے اڈوں پر کئی حملے کیے اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا. روسی وزارت دفاع کے مطابق مارچ کے وسط میں مغربی لووف کے علاقے میں یاوریو رینج پر حملے میں 180 تک غیر ملکی جنگجو مارے گئے، حالانکہ یوکرین نے ہلاکتوں کی تعداد بہت کم بتائی ہے۔ ایک اور حملے میں شمالی زائٹومیر کے علاقے میں یوکرین کے اسپیشل آپریشنز فورسز کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 100 سے زائد یوکرینی فوجی اور غیر ملکی جنگجو مارے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل