ہومانٹرنیشنلیوکرین ناکامی، فرانسیسی فوج کے جاسوس چیف کو برطرف کردیا گیا

یوکرین ناکامی، فرانسیسی فوج کے جاسوس چیف کو برطرف کردیا گیا

یوکرین ناکامی، فرانسیسی فوج کے جاسوس چیف کو برطرف کردیا گیا

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
مغربی میڈیا کے مطابق فرانس کے ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل ایرک وڈاؤڈ اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں کیونکہ یوکرین جنگ میں ناکام ہوچکا ہے. جنرل ایرک وڈاؤڈ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ روسی فوجی آپریشن سے قبل وہ درست پیشین گوئی کرنے میں بھی ناکام رہے.. ایک فوجی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ جنرل ایرک وڈاؤڈ، جنہوں نے گزشتہ موسم گرما سے ہی ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس (DRM) کی قیادت کی ہے، فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ ذرائع نے وزارت دفاع کی داخلی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے L’Opinion ویب سائٹ پر ایک رپورٹ کی تصدیق کی جس میں “ناکافی بریفنگ” اور “مسائل پر عبور حاصل کرنے میں ناکامی” پر تنقید کی گئی۔ ایک اور ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں فوج کے اندر جنرل کی رخصتی کے حوالے سے افواہیں پھیلی تھیں، اس امکان کے ساتھ کہ انہیں کسی اور عہدے کی پیشکش بھی کی جا سکتی تھی، جبکہ آخر کار ایسا نہیں ہوا۔

یاد رہے روس کے یوکرین میں جاری خصوصی آپریشن کے خلاف مغربی میڈیا میں جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں. یوکرین میں روس اپنے کلیدی اہداف کو حاصل کر چکا ہے، جبکہ مغربی میڈیا روس کے یوکرین میں جاری آپریشن کو نامکمل ثابت کرنے کے لئے منفی رپورٹنگ کا سہارا لے رہا ہے. یوکرین کی جنگ کو چھتیس روز ہوگئے ہیں۔ روس کے صدرولادیمیرپوتن نے چوبیس فروری کو یوکرین یے خلاف فوجی آپریشن کا فرمان جاری کیا تھا اور یوکرینی فوجیوں کو ہتھیارڈالنے اوراپنے گھروں میں واپس آنے کی دعوی دی تھی۔ یوکرین اپنی سیکورٹی کی ضمانت کے لئے نیٹو کی رکنیت پراصرارکررہا ہے لیکن نیٹو نے روس اوریوکرین کے درمیان جنگ میں یوکرین کی صرف مالی اور اسلحہ جاتی مدد پراکتفا کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل