یورپی یونین روسی شہریوں کو ویزے کا اجرا محدود کرسکتی ہے
ماسکو(صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین روسی شہریوں کو ویزوں کے اجراء کو محدود کرنے کے لیے پیش قدمی کر سکتی ہے۔ پولینڈ کے حکام نے اس سے قبل تجویز دی تھی کہ یورپی یونین کے رکن ممالک صرف ان روسی شہریوں کو ہی انسانی بنیادوں پر ویزے جاری کریں جو ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہوں۔ روسی عہدے دار نے بتایا کہ میرے لیے یورپی یونین کی سطح پر اس طرح کے فیصلے کے امکان کا اندازہ لگانا مشکل ہے، لیکن ہمارے مخالفین مختلف بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر جو لاقانونیت اور افراتفری پیدا کر رہے ہیں، اس کے پیش نظر ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں. ان کے بقول، روس پر مغربی پابندیوں کے دوران اس طرح کے اقدام کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، جو ان ممالک کی بنیادوں سے متصادم ہے۔
الیگزینڈر گرشکو نے کہا کہ مغرب روس مخالف پابندیوں میں اس وقت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ یورپی یونین کی سطح پر اس طرح کے فیصلے کے امکان کا اندازہ لگانا میرے لیے مشکل ہے، لیکن ہمارے مخالفین مختلف بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر جو لاقانونیت افراتفری پیدا کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔